سید پرویز قیصر
اپنے گھر پر تو زیادہ تر ٹیموں کی کارکردگی اچھی رہتی ہے مگر اس مرتبہ انڈین پریمیر لیگ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے اپنے گھر سے باہر سات میچوں میں کامیابی حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے کسی ٹیم نے گھر سے باہر سبھی میچوں میں کامیابی حاصل نہیں کی تھی۔2012 میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور ممبئی انڈینس نے گھر سے باہر سات میچ ضرور جیتے تھے مگر انہیں ایک میچ میں شکست بھی ہوئی تھی۔ تب آٹھ میچ گھر سے باہر ہوتے تھے کیونکہ آٹھ ٹیموں کی لیگ ہوتی تھی۔2023 میں گجرات ٹائٹنس نے سات میں سے چھ گھر سے باہر میچ جیتے تھے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی تھی۔
اگر سبھی ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی بات کی جائے تورائل چیلنجرس بنگلور سے پہلے صرف تین ٹیمیں ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے لیگ فیس میں سبھی گھر سے باہر کے میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔یہ سب ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پانچ یا اس سے زیادہ ٹیموں کے تھے یاہیں اور گھر سے باہر پانچ یا اس سے زیادہ میچ ہوتے ہیں۔2012-13 میں اوٹاگو نے ایچ آر وی کپ اور2015-16 میں ٹائٹنس نے رم سلم ٹی ۔20 میں اور گیانا آمیزن واریرس نے2019 میں اپنے ٹورنامنٹوں میں سبھی پانچ گھر سے باہر میچ جیتے تھے۔
رائل چیلنجرس بنگلور نے اندین پریمیر لیگ کے اس سیزن میں گھر سے باہر پہلا میچ کولکاتہ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف22 مارچ2025 کو کھیلا تھا اور اس میچ میں سات وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ کولکایہ نائیٹ رائیڈرس نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 174 رن بنائے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے16.2 اوور میں تین وکٹ پر177 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
چنئی میں چنئی سپر کنگس کے خلاف28 مارچ2025 کو ہوئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے 50 رن سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 196 رن بنانے کے بعد چنئی سپر کنگس کو20 اوور میں آٹھ وکٹ پر146 رن بنانے دیئے تھے۔
ممبئی انڈینس کے خلاف ممبئی میں7 اپریل2025 کو ہوئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے12 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 221 رن بنانے کے بعد میزبان ٹیم کو مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 209 رن بنانے دیئے تھے۔
جے پور میں13 اپریل 2025 کو جاکررائل چیلنجرس بنگلور نے مقامی ٹیم راجستھان رائلز کے خلاف نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 173 رن بنائے تھے۔ مہمان ٹیم نے17.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر175 رن بناکر نو وکٹ سے جیت درج کی تھی۔
میلان پور میں پنجاب کنگس کے خلاف20 اپریل2025 کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں پنجاب کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 157 رن بنائے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے18.5 اوور میں تین وکٹ پر 159 رن بناکر میچ جیتا تھا۔
دہلی کیپٹلس کی کارکردگی اس سال اپنے گھر پر بے حد خراب رہی اور اس نے اپنے گھر پر صرف ایک میچ جیتا اور وہ بھی ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں۔ اس کو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف چھ وکٹ سے شکست ہوئی۔27, اپریل2025 کو ہوئے میچ میں دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 162رن بنائے تھے ۔رائل چیلنجرس بنگلور نے 18.3 اوور میں چار وکٹ پر 165 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔
گھر سے باہر رائل چیلنجرس بنگلور نے اپنا ساتواں اور آخری میچ لکھنئو میں لکھنئو سپر جائنٹس کے خلاف 27 مئی2025 کو کھیلا تھا اور اس میچ میں چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔میزبان ٹیم نے مقررہ20 اوور میں تین وکٹ پر 227 رن بنائے تھے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے18.4 اوور میں چار وکٹ پر230رن بناکر کامیابی حاصل کی تھی اور ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔