• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اکیسویں صدی میں خوا تین مرد حضرات کے شانہ بہ شانہ چل رہی ہیں:ڈاکٹر زیبا ناز

شعبۂ اردو میںخصوصی لیکچر اور حقانی القاسمی اور ڈاکٹر زیبا ناز کا اعزازیہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 20, 2026
0 0
A A
اکیسویں صدی میں خوا تین مرد حضرات کے شانہ بہ شانہ چل رہی ہیں:ڈاکٹر زیبا ناز
Share on FacebookShare on Twitter

میرٹھ،سماج نیوز سروس: آج کے زمانے میں مو ضو عات کا قحط ہے، بحران ہے، پھر بھی شعبۂ اردو نے اکیسویں صدی کا اردو ادب اور خوا تین موضوع کا انتخاب کر کے اچھے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ تخلیقات تو خوا تین لکھ رہی تھیں لیکن مصنف کی جگہ والد یا بھائی وغیرہ کا نام لکھا جاتا تھا۔ یہ ایک طرح سے منا فقانہ رویہ ہے لیکن آ ج کا دور بہت اچھا ہے۔ آج خوا تین پر زیادہ پابندیاں نہیں ہے ۔ وہ آ زادی سے اور کھل کر کسی بھی مو ضو عات پر لکھ سکتی ہیں۔ نظمیہ شاعری میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے۔ خوا تین کے فکشن میں تنوع نظر آ تا ہے۔ اب کھڑکیاں کھل رہی ہے، دروازے کھل رہے ہیں، خوا تین بھی نئے سے نئے مو ضو عات کا انتخاب کر رہی ہیں۔یہ الفاظ تھے معروف محقق و ناقد حقانی القاسمی کے جو شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ میںمنعقد خصوصی لیکچر بعنوان’’ اکیسویں صدی میں اردو ادب اور خواتین‘‘ مو ضوع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی تقریر کے دوران ادا کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے عہد میں عورتوں کے جذبات، نفسیات اور احساسات کو سمجھا جارہا ہے۔یہ بڑی خوش آئند بات ہے۔ خواتین تخلیق کاروں کو تخلیقی خود مختاری ہونی چاہئے۔ مرد اور عورت میں کسی طرح کی تفریق نہیں ہونی چاہئے۔ دونوں ہی ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔ اس سے قبل محمد اکرام اللہ نے تلا وت کلام پاک سے پرو گرام کا آ غاز کیا۔ مہمانوں کا پھولوں کے ذریعے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر فرحت اختر نے غزل پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ پروگرام کی صدارت کے فرائض معروف ادیب و ناقد اور صدر شعبۂ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے انجام دیے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دور حاضر کے معروف محقق و ناقد حقانی القاسمی نے شر کت کی۔ مہمان اعزا زی کے بطور ڈاکٹر زیبا ناز پروگرام میں شریک رہیں۔ استقبا لیہ کلمات ڈاکٹر ارشاد سیانوی۔ مہمانوں کا تعارف ڈا کٹر شاداب علیم ، نظا مت ڈا کٹر آ صف علی اور شکریے کی رسم سیدہ مریم الٰہی نے ادا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاداب علیم نے حقانی القاسمی کے فکرو فن پر ایک تفصیلی مقالہ پیش کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈا کٹر زیبا ناز نے کہا کہ خوا تین کے ذریعے بہترین تربیت بھی کسی کی نجات کا سبب بن سکتی ہے۔ اکیسویں صدی میں خوا تین مرد حضرات کے شانہ بہ شانہ چل رہی ہیں۔ مجھے بھی ادبی ذوق اپنی والدہ، نانی کے طفیل حاصل ہوا۔ کیونکہ ان لوگوں نے جگر مراد آ بادی اور اصغر گونڈوی وغیرہ سے فیض یافتہ تھیں۔ ان کے دور میں بہت سے کام ہوتے تھے باوجود اس کے انہوں نے اپنے بچوں کی بہت عمدہ تربیت کی۔ آ ج کے دور میں چیلنجز بہت ہیں، مصروفیت بہت ہے، گھر کے کام بھی بہت ہوتے ہیں ایسے میں ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے ورنہ گمرا ہی کے امکان بھی آج کے دور میں بہت زیادہ ہیں۔ اب ہمیں طے کرنا ہے کہ خوب سوچ سمجھ کر ترقی کی جانب مو ڑنا ہے۔ ایک پڑھی لکھی خوا تین ہی اپنے بچوں کی بہترین پرورش کرسکتی ہے۔ اپنی صدارتی تقریر میں پروفیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ موجودہ عہد میں اردو ادب میں یوں تو ہر شعبے میں خواتین کا بول بالا ہے لیکن شاعری اور افسا نہ نگاری میں آج کی خواتین نے کا فی نام کمایا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    اپریل 20, 2026
    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین  مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    اپریل 20, 2026
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist