• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی جان رابرٹسن 72 برس کی عمر میں چل بسے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 27, 2025
0 0
A A
دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی جان رابرٹسن 72 برس کی عمر میں چل بسے
Share on FacebookShare on Twitter

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی جان رابرٹسن 72 برس کی عمر میں چل بسے
نوٹنگھم، (یو این آئی )آج ہی میسی کو دنیا کا موجودہ صدی میں سب سے عظیم کھلاڑی قرار دیا گیا ہے اور آج ہی کے دن دنیائے فٹبال سے ایک افسوس ناک خبر بھی سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نوٹنگھم فاریسٹ اور اسکاٹ لینڈ کے سابق ونگر جان رابرٹسن طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ لیجنڈری کھلاڑی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے نوٹنگھم فاریسٹ کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جان رابرٹسن کرسمس کی صبح اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کی موجودگی میں پُرسکون حالت میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے کہا کہ اگرچہ ان کا غم ناقابلِ بیان ہے مگر انہیں اس بات کا سکون ہے کہ اب ان کی تکلیفیں ختم ہو چکی ہیں اور وہ اپنی مرحوم بیٹی جیسیکا سے جا ملے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ فٹبال کی دنیا میں وہ ایک عظیم ہیرو تھے مگر خاندان کے لیے ایک محبت کرنے والے شوہر، والد اور دادا تھے۔ جان رابرٹسن نے اپنے کیریئر کا آغاز اور اختتام نوٹنگھم فاریسٹ سے کیا، جبکہ اس دوران انہوں نے مقامی حریف ڈربی کاؤنٹی کے لیے بھی کھیلنے کا تجربہ حاصل کیا۔ وہ فاریسٹ کی تاریخ کے سنہری دور کا لازمی حصہ رہے اور 1979 اور 1980 میں یورپی کپ جیتنے والی ٹیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 1979 کے یورپی کپ فائنل میں سویڈن کے کلب مالمو کے خلاف واحد گول کے لیے ٹریور فرانسس کو کراس فراہم کرنا جان رابرٹسن ہی کا کارنامہ تھا۔ ایک سال بعد میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے ہیمبرگ کے خلاف فیصلہ کن گول کر کے نوٹنگھم فاریسٹ کو مسلسل دوسری مرتبہ یورپی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسلسل 5 سال میں جان رابرٹسن نے اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 میچز کھیلے اور دو ورلڈکپس 1978 اور 1982 میں اسکواڈ کا بھی حصہ رہے۔ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کوچنگ کے شعبے میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے سابق ساتھی مارٹن او نیل کے ساتھ وائکومب، نارویچ، لیسٹر سٹی، سیلٹک اور آسٹن ولا میں کام کیا۔ سابق فٹبالرز نے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جان رابرٹسن عظیم کھلاڑی اور اعلیٰ پایہ کے کوچ ہونے کے ساتھ ساتھ نرم دل آدمی بھی تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist