• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وائی ایس آرتلنگانہ کا کانگریس میں انضما م،شرمیلا کانگریس میں شامل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2024
0 0
A A
وائی ایس آرتلنگانہ کا کانگریس میں انضما م،شرمیلا کانگریس میں شامل
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد۔4 جنوری: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کو آج کانگریس میں ضم کردیاگیا۔پارٹی کی بانی و صدروائی ایس شرمیلا جو گذشتہ روزقومی دارالحکومت نئی دہلی پہنچی تھیں نے آج اپنے شوہر کے ساتھ کانگریس کے دفتر پہنچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی اور اپنی پارٹی کوکانگریس میں ضم کردیا۔کھرگے اورراہل گاندھی نے انہیں پارٹی کا کھنڈواپہنایا۔اس طرح شرمیلارسمی طورپر کانگریس میں شامل ہوگئیں۔کانگریس میں شرمیلا کی شمولیت کے موقع پر ان کے حامیوں نے ان کی تائید میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرمیلا نے اپنی پارٹی کے کانگریس میں انضمام پر مسرت کااظہارکیا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی،آج سے انڈین نیشنل کانگریس کا حصہ بن گئی ہے ۔انہوں نے اپنے والد سابق وزیراعلی متحدہ آندھراپردیش راج شیکھرریڈی کو یاد کرتے ہوئے انہیں تلگوعوام کے ایک افسانوی رہنما قراردیاجنہوں نے اپنی پوری زندگی نہ صرف کانگریس کی خدمت کی بلکہ کانگریس کی خدمت کرتے ہوئے اپنی زندگی نچھاور کردی۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ آج یہ خوشی کی بات ہے کہ ان کی بیٹی ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے اورکانگریس پارٹی کا حصہ بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ہنوزملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے ۔اس پارٹی نے ہمیشہ ہندوستان کی ثقافت کو برقراررکھا ہے اور ملک کی بنیاد تعمیر کی۔کانگریس تمام طبقات کی خدمت کررہی ہے اور ملک کے تمام طبقات کومتحد کرنے کاکام کررہی ہے ۔انہوں نے قبل ازیں پارٹی کے صدرملکارجن کھرگے کے علاوہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر کئی لیڈروں سے ملاقات کی۔سمجھاجاتا ہے کہ کانگریس کی اعلی قیادت شرمیلا کوآندھراپردیش کانگریس میں اہم ذمہ داری دے گی جہاں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔آندھراپردیش کانگریس کے صدرجی ردراراجو نے وائی ایس شرمیلا کی کانگریس میں شمولیت کا استقبال کیا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہائی کمان ان کو جو بھی ذمہ داری دے گا وہ اس کے پابند رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ شرمیلا کے ساتھ مل کر اے پی میں کانگریس کو مستحکم کرنے کا کام کریں گے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر اے پی سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے بھی وہ جدوجہد کریں گے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist