• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جون 21, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

غزہ میں گزشتہ24 گھنٹے کے اندر 47 فلسطینی جاں بحق اور 400 کے قریب زخمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 10, 2025
0 0
A A
غزہ میں گزشتہ24 گھنٹے کے اندر 47 فلسطینی جاں بحق اور 400 کے قریب زخمی
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ(ہ س)۔فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 47 افراد شہید اور تقریباً 400 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے اپنی ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ غزہ کے اسپتالوں میں 47 شہداء اور 388 زخمی لائے گئے۔ روسی خبررساں ایجنسی "ٹاس” کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 54,927 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 126,615 تک پہنچ چکی ہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے پیر کے روز جبالیا کے کچھ علاقوں میں موجود لوگوں کو دوبارہ انتباہ جاری کیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے "ایکس” پر کہا کہ جبالیا، جبالیا کیمپ، قدیمی علاقہ، اور الن?ضہ، الروضہ، السلام، النور، التفاح، الدرج اور تل الزعتر کے رہائشی علاقے خطرے میں ہیں، کیوں کہ اسرائیلی فوج وہاں شدید کارروائی کر رہی ہے، لہٰذا ان علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے۔اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اپنی کارروائیاں مزید وسیع کر دی ہیں اور شہر کے وسطی و مغربی علاقوں میں نئی پیش قدمی کی ہے، جہاں اب تقریباً تمام شہری نقل مکانی کر کے "المواصی” کے علاقے میں جا چکے ہیں۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے مزید علاقوں میں زمینی حملوں کا دائرہ بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تمام یرغمالیوں کو بازیاب نہیں کر لیا جاتا اور حماس کی حکومتی و عسکری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر دیا جاتا۔ زامیر کا دعویٰ تھا کہ حماس اب غزہ پر اپنی گرفت کھو رہی ہے، تاہم اس کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ادھر، امدادی کشتی "میڈلین” کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے پیر کی صبح کشتی کو روک لیا، جس پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بارہ سرگرم کارکن سوار تھے۔ ان میں مشہور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔ اسرائیل پہلے ہی اس کشتی کو غزہ پہنچنے سے روکنے کا عندیہ دے چکا تھا۔ اسرائیلی افواج نے کشتی کو اسدود بندرگاہ منتقل کر دیا ہے، اور سوار افراد کو اْن کے ممالک واپس بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔یہ کشتی اتوار کو اٹلی کے جزیرے سسلی سے روانہ ہوئی تھی تاکہ غزہ کے لیے امداد پہنچا سکے اور اسرائیلی ناکہ بندی کو چیلنج کر سکے، جو کئی سالوں سے جاری ہے۔ آزادی بیڑے کے منتظم اتحاد نے’ٹیلی گرام‘ پر بتایا کہ کشتی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور اسرائیلی فوج نے اس پر چڑھائی کر دی ہے۔ ان کے بقول، فوج نے عملے کو "اغوا” کر لیا ہے۔آزادی بیڑے کے کارکنوں نے کشتی پر سوار افراد کی پہلے سے ریکارڈ کی گئی وڈیوز جاری کیں، جن میں گریٹا تھنبرگ کی ایک ویڈیو بھی شامل ہے، جس میں وہ کہتی ہیں "اگر آپ یہ وڈیو دیکھ رہے ہیں تو سمجھ لیں کہ ہمیں بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اغوا کیا گیا ہے”۔آزادی بیڑے کے میڈیا انچارج محمود ابو عودہ، جو جرمنی میں مقیم ہیں، نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ لگتا ہے کہ ان کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے بیان میں کہا ہے کہ اْنھوں نے فوج کو "میڈلین” کو غزہ پہنچنے سے روکنے کا حکم دیا تھا، اور ان کارکنوں پر الزام عائد کیا کہ وہ حماس کی پروپیگنڈا مہم کے ترجمان ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق، جب کشتی ممنوعہ علاقے کے قریب پہنچی تو بحریہ نے اسے راستہ تبدیل کرنے کا حکم دیا، اور ایک گھنٹے بعد اعلان کیا گیا کہ کشتی کو اسرائیلی ساحل پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    عراق کا اسرائیل کے 50جنگی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کاالزام

    جون 21, 2025
    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کا عندیہ

    جون 21, 2025

    سماجی تحفظ پنشن 400 کی بجائے اب 1100 روپے

    جون 21, 2025

    یہودی اور صہیونی: ایک فکری، مذہبی اور سیاسی فرق

    جون 21, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist