• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا مذاکرات سے انکار،کہا جنگ کنٹرول سے باہر جا سکتی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 16, 2025
0 0
A A
ایرانی وزیرخارجہ عراقچی کا مذاکرات سے انکار،کہا جنگ کنٹرول سے باہر جا سکتی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

تہران(ہ س)۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور یورپی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں، اور ان کے بقول مغربی ممالک کے موقف یک طرفہ طور پر اسرائیل کے حق میں جھکے ہوئے ہیں۔اتوار کی شب ایرانی سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو میں عراقچی نے کہا’واشنگٹن اور بعض یورپی دار الحکومتوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی ایک تاریخی غلطی ہے جس کے دنیا بھر پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔انھوں نے زور دیا کہ یہ جنگ جو اسرائیل نے شروع کی ہے، قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔انھوں نے مزید کہا اگر اسرائیلی جارحیت رْک جائے تو ہم سفارت کاری اور مذاکرات کی جانب واپسی کے لیے فضا سازگار بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملوں کا تسلسل کسی بھی سیاسی کوشش کو ناکام بنا رہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اْمید ظاہر کی کہ پیر کے روز بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ایک واضح موقف سامنے آئے گا جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جائے گی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان حملوں کی مذمت نہ کی گئی تو یہ حملے جاری رکھنے کی کھلی ترغیب ہو گی۔ عراقچی نے یہ الزام بھی لگایا کہ امریکا اور بعض یورپی ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کے خلاف کوئی اقدام کرنے سے روک رہے ہیں۔یہ ساری صورت حال اس وقت سامنے آئی جب ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو آگاہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں جنگ بندی پر بات چیت کے لیے تیار نہیں۔ روئٹرز سے بات کرنے والے ایک با خبر ذریعے نے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، بتایا کہ ایران نے ان ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا جواب مکمل کیے بغیر کسی سنجیدہ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گا۔اس ذریعے نے مزید کہا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ حملے کے دباؤ میں آ کر مذاکرات نہیں کرے گا۔یہ بیانات ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ حملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے خطے میں کشیدگی کے مزید پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔عراقچی نے اتوار کی صبح غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک جائز حق” ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایرانی حملے جاری رہیں گے کیونکہ صہیونی ریاست نے ہماری جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بین الاقوامی حدود کو پار کیا ہے۔اس کے باوجود، عراقچی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا ان اسرائیلی حملوں میں شریک نہیں تھا۔انھوں نے مزید وضاحت کی کہ تہران جنگ کے دائرے کو وسیع نہیں کرنا چاہتا، "الّا یہ کہ ایسا کرنے پر مجبور کیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے۔ جمعہ کے روز اسرائیلی افواج نے ایران کے اندر کئی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں جوہری تنصیبات، فوجی اڈے، اور سینیئر فوجی افسران و جوہری سائنس دانوں کو قتل کرنے کی کارروائیاں شامل تھیں۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان چھٹے دور کے جوہری مذاکرات آج مسقط میں متوقع تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist