سید پرویز قیصر
برائین لارا اسٹیڈیم، تروبا، ٹرینڈاد میں کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے گروپ سی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کے خلاف88 بالیں رہتے نو وکٹ سے جیت حاصل کی جو اسکی ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے حساب سے سب سے بڑی اور کل ملاکر تیسری سب سے بڑی جیت تھی۔ اس میچ میں یوگینڈا کے سبھی کھلاڑی18.4 اوور میں صرف 40 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے جو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ نیوزی لینڈ نے5.2 اوور میں ایک وکٹ پر 41 رن بناکر88 بالیں پہلے نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہے جس نے عمان کے خلاف101 بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ نارتھ ساونڈ میں13 جون 2024 کو ہوئے میچ میں عمان کے سبھی کھلاڑیوں کو13.2 اوور میں47 رن پر آوٹ کرنے کے بعد انگلینڈ نے 3.1اوور میں دو وکٹ پر50 رن بناکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
موجودہ ٹورنامنٹ سے پہلے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے اعتبار سے سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا جس نے نیدر لینڈس کے خلاف چٹا گانگ میں 24 مارچ 2014 کو ہوئے میچ میں90 بال رہتے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ میں نیدر لینڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے10.3 اوور میں39 رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے5 اوور میں ایک وکٹ پر40 رن بناکر جیت حاصل تھی۔
نارتھ ساونڈ میں11 جون 2024 کو نامیبیا کے خلاف کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ کے گروپ بی کے میچ میں آسڑیلیا نے86 بالیں رہتے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی جو اسکی ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے اعتبارسے سب سے بڑی اور کل ملاکر دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نامیبیا کے سبھی کھلاڑی17 اوور میں72 رن کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ آسڑیلیا نے5.4 اوور میں ایک وکٹ پر 74 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ نامیبیا کا اسکور آسڑیلیا کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور تھا۔ اس سے پہلے آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور پر آوٹ ہونے والی ٹیم بنگلہ دیش تھی جو دوبئی میں4 نومبر2021 کو ہوئے میچ میں15 اوور میں73 رن بناکر آوٹ ہوئی تھی۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے 6.2 اوور میں دو وکٹ پر 78 رن بناکر میچ بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے جیتا تھا۔آسڑیلیا کی یہ بالوں کے اعتبار سے پچھلی سب سے بڑی جیت تھی۔
نامیبیا کا اسکور ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔ اس سے پہلے اس کا اس قسم کے کرکٹ میں سب سے کم اسکور 19.3 اوور میں96 رن تھا جو اس نے سری لنکا کے خلاف18 اکتوبر2021 کو ابوظبہی میں بنایا تھا۔ اس میچ میں سری لنکا نے13.3 اوور میں تین وکٹ پر 100 رن بناکر سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ نیدر لینڈس کے خلاف19 اکتوبر2019 کو ہوئے میچ میں بھی نامیبیا کے سبھی کھلاڑی19 اوور میں96 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ اس میچ میں نیدر لینڈس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں چھ وکٹ پر 140 رن بنائے تھے اور میچ44 رن سے جیتا تھا۔بنگلہ دیش کے خلاف آسڑیلیا نے دوبئی میں4 نومبر2021 کو ہوئے میچ میں82 بالیں رہتے آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی جو ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بالوں کے اعتبار سے پانچویں سب سے بڑی جیت ہے۔ بنگلہ دیش کو 15 اوور میں73 رن پر آوٹ کرنے کے بعد آسڑیلیا نے6.2 اوور میں دو وکٹ پر 78 رن بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔ فیصل فیچرس