• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, جولائی 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں احتیاطی طور پر اقدامات کر رہی ہے،عہدے داران کا انکشاف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 20, 2025
0 0
A A
امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں احتیاطی طور پر اقدامات کر رہی ہے،عہدے داران کا انکشاف
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکہ کے دو دفاعی حکام نے سی این این کو کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اثاثوں اور ساز و سامان کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں کیونکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع جاری ہے۔دو عہدیداروں اور اس معاملے سے واقف ایک ذریعہ نے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے خطے میں خون کی اضافی سپلائی بھی جمع کر رکھی ہے۔ یہ کسی بھی وقت امریکی افواج پر ممکنہ حملہ ہونے کی صورت میں معیاری طریقہ کار ہے۔ایک اہلکار نے ان تبدیلیوں کو احتیاطی ہنگامی منصوبہ بندی قرار دیا اور کہا اگر امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو تہران کی خطے میں امریکی افواج اور اڈوں پر حملہ کرنے کی دھمکیوں کے تناظر میں ایسا کیا جارہا ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ فوجی سازوسامان سے لدے 14 طیارے امریکہ سے آئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اطلاع دی کہ طیاروں کا سفر جاری ہے اور امریکی فوجی کارگو طیارے آچکے ہیں۔ اسرائیلی ٹیلی ویڑن نے اسرائیل پہنچنے والی امریکی فوجی امداد کی تصاویر بھی نشر کیں۔ایرانی نیوز ایجنسی ’’ تسنیم ‘‘ کے مطابق اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ غریب آبادی نے اعلان کیا تھا کہ اگر امریکہ اسرائیل کی حمایت کے لیے مؤثر مداخلت کرنا چاہتا ہے تو تہران اپنے دفاع کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے اور جارحین کو سبق سکھانے پر مجبور ہو جائے گا۔ایرانی قومی سلامتی کونسل نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تنازع میں مداخلت کرنے والے کسی تیسرے فریق پر فوری حملہ کرے گی۔ ایک بیان میں ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ اگر کوئی تیسرا فریق جارحیت میں مداخلت کرتا ہے تو اسے براہ راست اور مخصوص منصوبے کے مطابق جواب دیا جائے گا۔ایرانی گارڈین کونسل نے امریکہ کو تنازع میں مداخلت کے خلاف خبردار کیا اور سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اگر واشنگٹن اسرائیلی حملے کی حمایت کے لیے فوجی مداخلت کرتا ہے تو ایران سخت جواب دے گا۔یہ انتباہات باخبر ذرائع کی رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں کہ سینئر امریکی حکام آنے والے دنوں میں ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں حملہے شروع کرنے کا امکان ہے۔ تاہم انہوں نے اشارہ کیا کہ صورتحال اب بھی بدل رہی ہے اور بلومبرگ کے مطابق بدل سکتی ہے۔ دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک عوامی اور باضابطہ طور پر اپنے موقف کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کئی حالیہ مواقع پر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مداخلت کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان سے پوری دنیا کو کنفیوڑن اور توقعات کا سامنا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist